ایک اداکار کبھی بھی اپنے اوپر مخصوص چھاپ نہیں لگواتا،نوازالدین صدیقی

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا ہے کہ ایک اداکار کبھی بھی اپنے اوپر مخصوص چھاپ نہیں لگواتا، وہ ہمیشہ مختلف کرداروں میں نظر آتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نوازالدین صدیقی نے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر بھارتی فلموں کے ارتقا پر نظر دوڑائیں

تو 60 سال سے یہی دیکھا جا رہا ہے کہ فلموں میں ہیرو کا کام ڈانس کرنا ،گانے گانا اور لڑائی کرنا ہے اور یہ چھاپ ہیرو کے ساتھ لگ گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب یہ چیز دیکھیں تو ایک ہیرو ہیرو تو ہو سکتا ہے لیکن اداکار نہیں کیونکہ ادکار کبھی بھی اپنے اوپر کوئی مخصوص چھاپ نہیں لگواتا۔

The post ایک اداکار کبھی بھی اپنے اوپر مخصوص چھاپ نہیں لگواتا،نوازالدین صدیقی appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com http://ift.tt/2EYPcPU

Comments