on
NYT
- Get link
- X
- Other Apps
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ہندو کمیونٹی کی زمینوں پر قبضے میں ملوث نکلے ،لاڑکانہ میں ہندوﺅں کی زمینوں کے ساتھ ساتھ با اثر افراد نے شمشان گھاٹ اور دھرم شالہ پر بھی قبضہ کیا ہوا ہے۔سپریم کورٹ میں انکشاف،نجی ٹی وی کے مطابق ہندو کمیونٹی کی زمینوں پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں انکشاف ہوا کہ خورشید شاہ نے بھی زمینوں پر قبضے کر رکھے ہیں ۔ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے بتایا کہ خورشید شاہ نے سکھر
میں ہندو کمیونٹی کی زمینوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا یہ اپوزیشن رہنما خورشید شاہ ہیں ؟ رمیش کمار نے کہا جی ہاں، سکھر سے آنے والی رپورٹ میں خورشید شاہ کا نام ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جن لوگوں نے زمینوں پر قبضہ کیا ہے ان کے خلاف کیا ایکشن لیا۔ رمیش کمار نے کہا کہ لاڑکانہ ڈویژن کی رپورٹ فائنل ہوچکی ہے، شمشان گھاٹ پر بھی قبضہ ہے، لاڑکانہ کی دھرم شالہ گٹو شالہ پر بھی قبضہ ہے، بھگوان داس کی زمین پر قبضہ غیر رجسٹرڈ پاور آف اٹارنی سے ہوا ہے۔
The post جمہوریت جمہوریت کا راگ الاپنے والے خورشید شاہ خود کس شرمناک کام میں ملوث نکلے؟سپریم کورٹ میں ایسا انکشاف کہ پیپلز پارٹی والے بھی شرم سے پانی پانی ہو جائینگے appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment